اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاراچنارمیں فورسزکی کارروائی کے دوران جھڑپ میں ایک اہلکارشہید، متعدد دہشتگرد ہلاک

پاراچنار (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔