اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا، نجی سکول مالکان کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہو گا تاہم نجی سکولوں کے مالکان کی جانب سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے جس کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 25 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔ حکومتی احکامات کے مطابق صوبے بھر کے سکول خواہ نجی ہوں یا سرکاری، منظور شدہ تاریخ سے بند ہوں گے اور مقررہ مدت تک ہی بند رہیں گے۔ دوسری جانب نجی سکول مالکان نے 25 مئی سے موسم گرما کی تعطیلا ت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سکول یکم جون سے پہلے بند نہیں کئے جا سکتے۔