اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے 2گروپوں میں تصادم ،8افراد زخمی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے 2گروپ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم کے باعث دونوں جانب سے 8افرا د زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں لین دین کا تنازع ہے تاہم کمرہ عدالت کے باہر مدعی گروپ نے ملزم پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے بعد احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا ۔ مخالفین نے اینٹوں اور کرسیوں کا بے دریغ استعمال کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم پارٹی کے لوگ ضمانت کے لیے عدالت آئے تھے تاہم تصادم کے بعد 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔