اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کامونکے میں ڈاکٹر نے شادی شدہ مریضہ کو اغواء کرلیا، 7 ماہ تک زیادتی

گوجرانوالہ (ارشد رشیند طور سے)انسان ڈاکٹر کے پاس اپنی کسی بیماری سے نجات پانے کی دوا لینے جاتے ہیں لیکن اگر یہی مسیحا اپنا اصل کام بھول کر درندہ بن جائے تو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا اور ایسا ہی کچھ گوجرانوالہ کے علاقے کامونکے میں ایک ڈاکٹر نے کیا اور اپنے پاس آنیوالی مریضہ شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا اور سات ماہ تک نامعلوم مقام پر جنسی درندگی کا بھی نشانہ بناتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق سادھوکی کے محمد رشید کی بیوی نازیہ بی بی ٹبہ محمد نگر کے ڈاکٹر محمد طیب سے دوائی لینے جایا کرتی تھی جسے دیکھ کر ڈاکٹر بدظن ہوگیا اور اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرلیا اور پھر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں حبس بے جا میں رکھ کر مغویہ کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا، علاقے سے کچھ واقفیت ہونے اور ملزمان کے آنے جانے کے اوقات کو دیکھتے ہوئے سات ماہ بھی گزشتہ روز نازیہ بی بی ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور گھر پہنچ کر سارا واقعہ اپنے شوہر محمدرشید اور دیگر کو بتایا جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔