اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ارخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نے غیر ذمہ دارانہ بیان پر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب کے دوران جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کا احستاب کر رہے ہیں وہ کل ریٹائر ہو جائیں گے اور پھر ہم ان پر اور ان کے اہلخانہ پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔