اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ذمہ دارانہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر ذمہ درانہ بیان پر اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتا لہذا میں فوری اپنی سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم ہاؤس طلب کیا اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی وضاحت مانگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
lETTER
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔