اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 ملازمین زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 ملازمین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رات گئے گتہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت 3 ملازمین فیکٹری میں ہی موجود تھے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کوعمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی تیسری منزل کی دو دیواریں گرگئیں۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تینوں ملازمین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔