اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قلعہ دیدارسنگھ:ایک ماہ قبل اغواء ہونیوالی نازش ولد منشاء مسیح بازیاب نہ ہو سکی

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)محلہ اشرف ٹاؤن تھانہ قلعہ دیدار سنگھ سے ایک ماہ قبل لڑکی نازش ولد منشاء مسیح اغواء ہوئی تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک بازیاب نہ ہوسکی،تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ محلہ اشرف ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی لڑکی نازش ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک بازیاب نہ ہوسکی، مدعی منشاء مسیح کا کہنا کہ میں غریب آدمی ہوں اور محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہوں ،میری بیٹی گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی مگر واپس نہ آئی جب میں نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ملزمان رانا بابر مشتاق، رانا ساجد لیاقت، رانا عبدالحق، رانا عاطف اور رانا رفاقت وغیرہ میری بیٹی کو ایک کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے ہیں،میں نے ملزمان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے مگر ملزمان مجھے دھمکیاں دیتے ہیں کہ مقدمہ واپس لے لو ورنہ جان سے مار دیں گے،جبکہ دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی پولیس نے درج کیا ہوا ہے، مدعی منشاء مسیح نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مغویہ کو ملزمان نے جان سے مار دیا ہے اور ملزمان بہت زیادہ بااثر ہیں ان کی پیروی ملزمان کا بھائی رانا اشفاق احمد کررہا ہے جو کہ حلقہ پی پی97سے ایم پی اے کا امیدوار بھی ہے،ورثاء نے افسران بالا سے اپیل کی ہے ہم غریب جبکہ ملزمان بااثر ہیں ہماری بیٹی کو بازیاب کروا کر ہمیں انصاف دلایا جائے۔