اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کھاریاں:محلہ رفیق پورہ کا رہائشی بلال امجدبالی ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

کھاریاں(مرید حسین جعفری ) جی ٹی روڈ کھاریاں پرخوفناک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کھاریاں پر رمضان بازار کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل کے مابین حادثہ پیش آیا۔ محلہ رفیق پورہ کا رہائشی بلال امجد عرف بالی موٹرسائیکل کنٹرول سے باہر ہوجانے کی وجہ سے گر کر ٹرک کی زد میں آگیا اورجان کی بازی ہار بیٹھا جبکہ موٹرسائیکل پر دوسرے دو سواروں کو معمولی خراش آئیں۔ 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونےوالے بلال امجد عرف بالی کے جسم کے ٹکڑے اکٹھے کیے اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کے اوپر ایک بندر بندھا ہوا تھا۔ لڑکے بندر کے ساتھ اٹکھیلیاں کر رہے تھے۔ اس پر پانی پھینک کر اسے تنگ کر رہے تھے۔ لڑکوں کا ڈرائیونگ میں دھیان نہیں تھا جس کی بنا پرموٹرسائیکل ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور گر کر ٹرک کی زد میں آگیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع پر فرارہوگیا۔