اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کھاریاں:جہلم میں قتل ہونیوالی جرمن شہریت کی حامل ڈاکٹرعظمیٰ کے قتل کا فیصلہ سنا دیاگیا

جہلم (محمدوسیم بیگ ) لالچی شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد جرمن شہریت کی حامل خاتون ڈاکٹر عظمی کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے سنا دیا۔ لالچی شوہر شہباز کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقتولہ کے شوہر شہباز کے دوست وکیل نوید ملک کو عمر قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ27دسمبر کو تھانہ سول لائن جہلم کے علاقہ میں واقع نجی لاء کالج میں پیسوں کے لالچ میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوست کے ہمراہ جرمن شہریت کی حامل ڈاکٹر عظمی کو قتل کر دیا تھا۔مقتولہ ڈاکٹر عظمیٰ کھاریاں کے محلہ نیاآڑہ میں اپنے والدین کےساتھ رہائش پذیر تھی۔