اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

داڑھی کے ڈیزائین بنانے والے حجام ہو جائیں ہوشیار

گوادر(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں پر داڑھیوں کے ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اوڑماڑہ کی میونسپل کمیٹی کے رمضان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، یہ اجلاس میونسپل چیئرمین عامر اقبال کی سربراہی میں ہوا تھا۔ اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنماء مولوی محمد امین نے اعتراض کیا تھاکہ علاقے کے حجام داڑھیوں پر ڈیزائین بناتے ہیں جو اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل توہین مذہب کے زمرے میں آتا ہے جس کا سد باب کیا جانا چاہیے۔ جس پر میونسپل چیئرمین نے حجاموں کو پابند کیا کہ وہ داڑھیوں پر ڈیزائن نہ بنائیں، اس حکم پر پیر سے عمل درامد کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو ایف آئی(ف)کے رہنماء مولوی محمد امین نے تصدیق کہ انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس مسئلے پر توجہ دلائی تھی۔ مولوی محمد امین نے بتایا کہ اجلاس میں حجاموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جوشخص داڑھی رکھنا چاہے وہ رکھے اور جو شیو کرنا چاہے وہ کرے لیکن داڑھی کے ڈیزائن نہ بنائے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کوبتایا گیا تھا کہ یہ توہین مذہب ہے۔ میونسپل کمیٹی کے چئیر مین عامر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان میں شہر میں اشیائے خوردونوش کے کے نرخ کے تعین کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔ جس میں دوکانداروں کے علاوہ حجام بھی شریک تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنماء کی نشاندہی پر اس اجلاس میں حجاموں کو ہدایت کی گئی کہ داڑھی کو توہین نہ کی جائے۔ خیال رہے کہ اوڑماڑہ ضلع گوادر کا ساحلی علاقہ ہے۔ اوڑماڑہ، کینٹ اور سول آبادی کی میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ جس کی شہری آبادی 35 ہزار کے قریب ہے۔