اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب: انتظامیہ کی غفلت سے ڈسڑکٹ ہیڈکوآرٹرہسپتال میں سی بی سی ٹیسٹ کی دونوں مشینیں خراب

ننکانہ صاحب(محمدقمر عباس) ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث سی بی سی ٹیسٹ کی دونوں مشینیں خراب ہو گئیں ،ہسپتال آنے والے مریض 40 روپے میں ہو نے والا ٹیسٹ پرائیویٹ لیباٹریوں سے 300 روپے میں کروانے پر مجبور ،متاثر ہ مریضوں کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں سی بی سی ٹیسٹ کے لئے موجود دونوں مشینیں خراب ہو نے کے باعث خواتین ،یرقان اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے ،لیبارٹری ذرائع کے مطابق ایک سال قبل تقریبا 3 لاکھ روپے میں خریدی گئی ٹیسٹ مشین غیر معیاری ہو نے کے باعث ایک مرتبہ بھی استعمال نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے سارا کام واحد ایک مشین سے لیا جا رہا تھا جو بھی 15 روز سے خراب ہو گئی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خراب مشین اس وقت کی ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر کمیشن کی خاطر ناقص معیار کی خریدی تھی جو استعمال ہی نہیں ہو سکی ،سی بی سی ٹیسٹ یرقان سمیت جگر کے دیگر امراض اور گائنی کی مریض خواتین کے لئے بہت ضروری ہیے اور ٹیسٹ نہ ہو نے کی صورت میں ادویات کی کمی بیشی کے باعث مریض کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت نہ ہو نے کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریض یہ ٹیسٹ 40 روپے کی بجائے ہسپتال سے باہر پرائیویٹ لیباٹریوں سے 300 روپے میں کروانے پر مجبور ہیں ،متاثرہ افراد نے ساری صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،اس سلسلہ میں لیبارٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ مشین کی خرابی کے بارے کئی روز قبل ایم ایس کو بتا دیا تھا اب مشین ٹھیک کروانا ان کا کام ہے ۔