اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی: ساحل سمندر پر قانون کی خلاف ورزی ، 30 افراد گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے شہریوں نے سمندر میں نہانے پر پابندی کو موجوں میں ڈوبایا تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور سمندر میں نہانے والے تیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ عید کی خوشی میں شہریوں نے دفعہ ایک سو چوالیس کو ہوا میں اڑا دیا، شہری موج مستی کرنے ساحل پر پہنچے اورپابندی کےباجود سمندر میں نہانے لگے تاہم پولیس نے ساحل پر خلاف ورزی کرنے والے تیس افراد کو دھر لیا، سمندر میں نہانے والے کہتے ہیں پتہ نہیں پابندی کب لگائی گئی۔ پولیس نے سمندر میں نہانے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق شہری ساحل پرآسکتے ہیں لیکن نہانے کی اجازت نہیں۔