اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں کوہلی نے نیا ریکارڈ بناڈالا

اسلام آباد (نیوزالرٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں کوہلی نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق جمیکا کے سبائنا پارک سٹیڈیم میں ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ون ڈے میں سنچری سکور کرکے اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ویراتکوہلی نے 111 رنز 115 گیندوں پر بنائے جس میں دو چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں، کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے انڈیا کو نہ صرف میچ جتوایا بلکہ سیریز بھی جتوا دی۔ ویرات کوہلی اپنی اس سنچری کی بدولت ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے کےلحاظے سابق سری لنکن کپتان جے سوریا کے برابر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں،بھارت کے ویرات کوہلی نے اپنی 28 سنچریاں 181 اننگز کھیل کر بنائی ہیں، سنچریوں میں ان کے ہم پلہ جے سوریا نے 28 سنچریاں 433 اننگز کھیل کر بنائی ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز پہلے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے ہدف کے تعاقب میں 17 سنچریاں بنائیں، اب بھارت کے ہی ویرات کوہلی نے ہدف کے تعاقب میں 18 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔