اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن کی ترقیاتی ، سیاسی خبروں سمیت دیگر خبریں ملاحظہ فرمائیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ننکانہ کا سرکاری ہسپتال کا دورہ
واربرٹن (عثمان سندرانہ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کا اچانک واربرٹن سرکاری ہسپتال کا دورہ۔ واربرٹن کے علاقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو چوبیس گھنٹے سہولت فراہم کرنے کیلئے واربرٹن ہسپتال میں دو ڈاکٹر ز اور دو لیڈی ڈاکٹروں کی مزید تعیناتی کر دی گئی ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ہسپتال واربرٹن کے دورہ کے موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ نئے تعینات ہونے والے میڈیکل آفیسروں میں ڈاکٹر ثقلین حیدر ، ڈاکٹر ذیشان شبیر جبکہ لیڈی ڈاکٹروں میں ڈاکٹر ماریہ اصغر اور ڈاکٹر مریحہ شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کو جدید بنانے کیلئے قیمتی ادویات وافر مقدار میں مہیا کر دی گئی ہیں اس موقع پر انچارج ڈاکٹر سید تفہیم حیدر کاظمی نے بتایا کہ عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اس وقت چھ ڈاکٹرز اور چار لیڈی ڈاکٹرز کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کو اب چوبیس گھنٹے طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں،شیخ جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ
واربرٹن(ایریارپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ نے کہا ہے کہ موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ پنجاب دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے اور آج دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اور ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جمیل احمد نارگ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن کروانے میں اور اس سسٹم کو مضبوط بنانے میں محمد نواز شریف کے مثبت کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔لوگوں کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس سسٹم کو فعال اور موثر بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔ خدمت عین عبادت ہے اور لوگوں کے بہت سے مسائل آپ نچلی سطح پر حل کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ نے نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں تمام ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔کرپٹ مافیا کے کردار کو ختم کرکے گڈ گورننس کے ذریعے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو فعال اور موثر بنایا جارہا ہے۔پارٹی پالیسی پر عملدرآمد ترجیحات میں شامل ہے۔واربرٹن شہرکی تعمیر و ترقی پر خصوصی تو جہ دی جارہی ہے۔بلدیاتی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے محنت کرنا ہوگی اور ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کرنا ہوگا۔تاکہ عوامی خدمت کی اس ذمہ داری کو بطریقہ احسن سرانجام دیا جاسکے۔

عمران خان جیت گئے اورکرپٹ حکمران ہارگئے، رانا محمد ذوالقرنین
واربرٹن(ایریارپورٹر)پاکستان تحریک انصاف PP-173کے سینئر سیاسی رہنما رانا محمد ذوالقرنین خاں نے کہا ہے کہ عمران خان جیت گئے اورکرپٹ حکمران ہارگئے،حکومتی وزرا نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ(ن)کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے اورجے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے ہی نوازشریف کی شکست کوتسلیم کرکے ثابت کردیا ہے کہ کرپشن لیگ کا کھیل اب ختم ہوچکا ہے۔ اوراب رس گلا کھانے والے درباریوں کے رونے سے کچھ نہیں ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد ذوالقرنین خاں نے کہا کہ پاناما کے مجرموں اورقومی خزانہ خالی کرنے والوں کو اڈیالہ جیل میں بھیجنے کا وقت آگیا ہے اورپناما لیکس کے فیصلے سے پہلے ہی (ن)لیگ ٹوٹ جائے گی۔

پاکستان میں آرم ریسلنگ فیڈریشن ترقی کر رہی ہے،مہر اشعر
واربرٹن(ایریارپورٹر)پاکستان میں آرم ریسلنگ فیڈریشن بڑی تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے۔مہر اشعر نے نیوزالرٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آرم ریسلنگ کی ترقی کا تما م تر کریڈٹ چیئرمین بورڈ قیصر خاں صاحب کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نیشنل چیمپئن شپ میں کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے

عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، حاجی محمد اکرم آرائیں
واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اکرم آرائیں نے عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دی تھی اور پوری لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے مرنے کے بعد آخری فلاحی کام کرتے ہوئے بینائی سے محروم دو انسانوں کے لئے اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں سادگی لے کر آئیں اور ایمانداری و مخلصی سے دوسروں کی مدد کریں۔