اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واربرٹن شیخوپورہ کی نیوز ملاحظہ فرمائیں

جانوروں کی دیکھ بھال بارے سیمینار منعقد کرتے رہتے ہیں ، ڈاکٹر حیدر علی خاں
واربرٹن(عثمان سندرانہ)ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک ننکانہ صاحب ڈاکٹر حیدر علی خاں کی کاوشوں سے لائیو سٹاک کا عملہ دن رات جانور رکھنے والے فارمرز کی خد مات میں لگا ہوا ہے۔اسی لئے جا نور رکھنے والے فارمرز میں اضا فہ ہوا ہے۔ان خیا لات کا اظہار سینئر ویٹر نری آفیسر واربرٹن محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد خورشید عالم نے واربرٹن شہر اور گردونواح میں جانوروں کی فری ویکسینیشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا اسٹاف جا نوروں کی بیماریوں کے تدا رک کے لئے فارمرز اور چھوٹے کسانوں سے گاہے بگاہے انکے جانوروں کی دیکھ بھال بارے سمینار منعقد کر تے رہتے ہیں۔

چوروں کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے ، شیخ منصور شفیع
واربرٹن (عثمان سندرانہ) پاکستان تحریک انصاف واربرٹن کے سینئر سیاسی رہنما ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے کہاہے کہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے جے آئی ٹی کا فیصلہ عوام کی جیت اور چورو ں کی شکست کا باعث بنے گا (ن) لیگ کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی حکمران قوم سے مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں۔، قوم ان کی حقیقت سے باخوبی واقف ہے کہ چور کون ہے اور کس نے ملکی دولت کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ درباری جتنا مر ضی جھوٹ اور الزام تراشی سے کام لیں ان کے وزیراعظم کی پکڑیقینی ہے،اقتدار ڈوبتا دیکھ کر دربار یوں کی چیخیں نکل رہی ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائی بانٹنے والے بتائیں وہ اب رو کیوں رہے ہیں؟منصور شفیع نے مزید کہا کہ یہ جانے والے ہیں اور تحریک انصاف حکومت میں آنیو الی ہے NA-136 ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سے پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے ،پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں حکومت بنانے والی ہے۔

ایدھی جیسی مخلصی اور ایمانداری اپنانا ہو گی ، حاجی محمد اکرم آرائیں
واربرٹن(ایریارپورٹر)واربرٹن کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اکرم آرائیں نے عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دی تھی اور پوری لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے مرنے کے بعد آخری فلاحی کام کرتے ہوئے بینائی سے محروم دو انسانوں کے لئے اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں سادگی لے کر آئیں اور ایمانداری و مخلصی سے دوسروں کی مدد کریں۔