اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار، رفع میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ

اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا۔

عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے یہ فیصلہ 2 کے مقابلے 13 ووٹوں کی اکثریت سے اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج نواف سلام نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی فوری طور پر بند کرے کیونکہ غزہ کی پٹی کے مکین انتہائی تشویشناک حالات سے دوچار ہیں۔

عدالت نے اسرائیل کو رفح بارڈر کراسنگ کو فوری طور پر کھولنے کا بھی حکم دیا، لیکن اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹرچ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم نامے پر کسی صورت عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطلب اسرائیل کو سرخیوں سے ہٹانا ہوگا اور وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔

latest urdu news