اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں، پل ٹوٹنے سے کراچی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع

خضدار (نامہ نگار) بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے باعث بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا اور کراچی اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور حب اور خضدار کے درمیان بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا، پل ٹوٹنے کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کوئٹہ سے کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پل ٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے متبادل راستے کے لئے ہیوی مشینری کو موقعے پر بھیج دیا ہے اور لیویز نے خصدار اور وڈھ کے مقام پر ٹریفک کو روک لیا ہے۔ اس کے علاوہ موسیٰ خیل، قلات، زیار