اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری نثار کی اچانک طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو ڈاکٹروں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان گزشتہ کئی روزسے کمر درد کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ منگل کی صبح وہ مقررہ وقت پر دفتر پہنچے لیکن شدید تکلیف کے باعث اپنی دفتری مصروفیات ترک کرکے گھر واپس چلے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بھی انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیر داخلہ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار گزشتہ برس علاج کی غرض سے برطانیہ بھی گئے تھے جہاں وہ کئی دن زیرعلاج رہے تھے۔