اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا ضلع ننکانہ کا دورہ

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس سے)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا ضلع ننکانہ کا دورہ فلڈ کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کیضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ سیلاب کے پیش نظر اپنے انتظامات مکمل کر لیں پولیس کے کیمپس،امن کمیٹی کی میٹنگز، شیلٹر سکولوں، کنٹرول روم کے قیام سمیت دیگر محکموں کو بھی فعال ہوکر اپنی اپنی سروسز کے دائرہ کار کو مزید فعال بنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امورو انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کمیٹی روم میں سیلا ب کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیاقائم مقام ڈپٹی کمشنر عامر شفیق نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ تمام محکموں کے سٹاک کی لسٹیں مکمل ہوگئیں ہیں اور آزمائشی مشکیں کرکے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) /فوکل پرسن شاہد حسن کلیانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ کی حدود میں سے گزرنے والے تمام نالہ جات کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ بند اور دریاؤں پر مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے محکمہ آبپاشی کے تعاون سے ریلیف کیمپوں کے لیے جگہ مختص کرنے، لائیوسٹاک کی جانب سے مویشیوں کے لیے ادویات کی فراہمی،محکمہ صحت کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں بریفنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار،سول ڈیفنس آفیسر محمد مبشر ربائی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید صیاف علی عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری شبیر حسین منور،تمام دیگر افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیامیٹنگ میں ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔