اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقامی حکومتوں میں خواتین اراکین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس سے)سماجی تنظیم "وائز "کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ” مقامی حکومتوں میں خواتین اراکین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے جاری پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ترقی نسواں کی صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نوشین حامد ، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ بشریٰ امان ،ضلع چیئر مین ننکانہ محمد طاہر ملک ،یو ایس ایڈ کی صوبائی ڈائریکٹر میک فرلینڈ،تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ضلع ننکانہ اور لاہور سے ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز سے منتخب خواتین اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ترین حصہ ہے جن کی عملی شمولیت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے مسائل کے حل اور ان کر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے ،سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ،یونین کونسل میں خواتین کی نشستیں 33 فی صد کر دی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے نئے قوانین کے مطابق ہر سیاسی جماعت اپنی پارٹی ٹکٹس کا 5 فی صد حصہ خواتین کے لئے مخصوص کرنے کی پاپند ہو گی ،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے کام والی جگہوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نیا بل لایا گیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ کام کرنے والی خواتین خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کریں گے ،تقریب کے دوران تنظیم کی ایگزیکٹر ڈائریکٹر بشریٰ خالق نے مہمان خصوصی اور شرکاء کو خواتین کونسلرز کے تربیتی پروگرام کے بارے بریفننگ دی جنہیں مہمانوں اور شرکاء نے خوب سراہا ۔