اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تازہ ترین واربرٹن شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ
واربرٹن(عثمان سندرانہ) شہریوں کو سہولیا ت کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کا عملہ مون سون بارشوں کے باعث بند نالیوں کی صفائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے میونسپل کمیٹی واربرٹن کا عملہ ہمہ وقت کام کررہا ہے،حالیہ موسمی حالات میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں عملہ چوکس جبکہ تمام شعبہ جات الرٹ ہیں،چیف آفیسر ایم سی واربرٹن محمد حفیظ نے کہا کہ محدود وسائل کے اندر رہ کر ایم سی واربرٹن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شہر بھر میں،بارشوں کے باعث پانی کو نکالنے اور صفائی کیلئے ترجیحی بنیادوں میں میں مصروف عمل ہے،شہری بلدیہ عملے سے تعاون کریں،عوامی شکایات کیلئے بلدیہ میں قائم کردہ شکایات سیل میں کمپلین رجسٹرڈ کروائی جائیں یا ٹیلیفون پر رابطہ کریں۔

نوشیر مان کی اپوزیشن لیڈر واربرٹن میاں وحید احمد نارگ سے ملاقات
واربرٹن(عثمان سندرانہ) نواز شریف کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ اب ان کا شو ختم ہو گیا ہے کیونکہ جب ٹائیگرزسڑکوں پر نکلتے ہیں تو پھر وہ کامیاب ہو کر ہی واپس لوٹتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف PP-173کے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نوشیر مان نے اپوزیشن لیڈر ایم سی واربرٹن میاں وحید احمد نارگ سے ملاقات کے دوران نیوزالرٹ سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے اپنی اربوں کھربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار سامنے آنے کے باوجود بھی چور مچائے شور والا کام کررہی ہے حکمرانوں سن لو جتنا مرضی شور مچا لو تمہارا یہ شور بلا وجہ کا شور ہے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے حکمرانوں نے خود کو جھوٹ کی دلدل میں اتار لیا ہے اور اپنے جھوٹوں کے بوجھ میں آکر خود ہی دب گئے ہیں۔چوہدری نوشیر مان نے مزید کہا کہ جس طرح سے جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے اس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر مزید قائم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
واربرٹن،ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ+ چوہدری افضل حق )واربرٹن ،ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں پچھلے کئی ہفتوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12جبکہ دیہات میں 14گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ صرف تین ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا دعویٰ کرنے والی حکومت پانچ سالوں میں بھی توانائی بحران پر قابو نہ پاسکی ہے جو کہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت نئے پاونٹ پلانٹ کے افتتاح کی خوشخبریاں سنا رہی ہے تو دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے بجلی کی بار بار اور بدترین بندش سے ہمارے کاروبار بری طرح تباہ ہوچکے ہیں شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلعی چیئر مین انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ، فیصلے کے بعد مسلم لیگی کارکنوں کا جشن ، اپوزیشن مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے ضلع کی ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دے ،چیئر مین یونین کونسل رائے ملازم حسین کھرل۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماء اور چیئر مین یونین کونسل چک نمبر 12 رائے ملازم حسین المعروف عبد اللہ مجاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے بھی 15 جون 2017 کو ہو نے والے ضلع چیئر مین کے انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار محمد طاہر ملک کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر طاہر منظور گل کی درخواست مسترد کر دی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مخالف امیدوار کی طرف سے مسلم لیگی امیدوار پر دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور من گھرت ثابت ہو چکے ہیں لہذا ہم اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے ضلع کی ترقی اور بہتری کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور ضلع ننکانہ صاحب کو مثالی ضلع بنانے میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،اپوزیشن اپنی ہار کو تسلیم کرے اور ہاؤس میں آکر اپنا مثبت کردار ادا کرے۔دریں اثناء چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب محمد طاہر ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضلع کی بہتری کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )ننکانہ صاحب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد کھرل کا تبادلہ ننکانہ صاحب سے لاہور ہوگیا ہے اور ان کی جگہ محمد اشرف اعجاز نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفس پراسیکیوٹر کے سٹاف کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پراسیکیوٹر رانا محمد عرفان ،ملک قیوم کھوکھر ، تابش خالد ، بسم اللہ خاں وٹو ، سلمان تابش و دیگر سٹاف نے شرکت کی اس موقعہ پر رائے مشتاق احمد کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب میں تعیناتی کے دوران میری پوری کوشش تھی کہ لوگوں کو جلد از جلد انصاف فراہم کیاجائے آج میں ننکانہ صاحب سے بہت سے یادیں اپنے ساتھ لیکر جارہا ہوں۔ نئے آنے والے محمد اشرف اعجاز نے کہا کہ میری بھی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ تمام کیسز کو میرٹ پر بر وقت نمٹایا جائے تقریب کے اختتام پر رائے مشتاق احمد کھرل کو سٹاف کی طرف سے پھولوں کے گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق )ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کابجٹ اجلاس برائے سال 2017-18کل مورخہ 28جولائی بروز جمعۃ المبارک کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال ننکانہ صاحب میں بوقت 10بجے صبح منعقد ہوگاجس کی صدارت وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ رائے محمد منشاء خاں کھرل کریں گے جبکہ اجلاس میں ضلع کونسل ننکانہ صاحب کی 65یونین کونسلوں کے چیئرمین، کسان ممبرز، خواتین ممبرز، یوتھ ممبر، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نمائندوں سمیت ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے افسران شرکت کریں گے ۔

گھریلو جھگڑے پر نوجوان زہریلی گولیاں کھا گیا حالت غیر
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لنگووال کے رہائشی 17سالہ علی رضا کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے علی رضا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا جہاں نوجوان کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے باعث پٹرول کی قلت رہی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پٹرول کی قلت، شہر پٹرول کے حصول کے لئے سارا دن مارے مارے پھرتے رہے، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ننکانہ صاحب کے عوام کو بھی پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی قلت کا بہانہ بنا کر پٹرول کی سپلائی بند کردی ہے جبکہ اکا دکا پٹرول پمپوں پر چند ایک لیٹر کے حساب سے پٹرول دیا جارہا ہے شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کے لئے سارا دن ذلیل و خوار ہوتے رہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق )بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ پرانا ننکانہ کی رہائشی 25سالہ نازیہ بی بی نے پیڈسٹل فین کو آن کرنے کے لئے جیسے ہی سوئچ بورڈ میں لگایا تو بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس سے نازیہ بی بی کی حالت غیر ہوگئی اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے نازیہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا علاوہ ازیں ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے لوگوں کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ محمد زبیر، 45سالہ ارشاد بی بی اور 40سالہ صفیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے، گاؤں بھٹیاں دا کوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراجانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ ذوالفقار علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صاحب