اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عثمان سندرانہ کی تازہ ترین علاقائی رپورٹس ملاحظہ فرمائیں

وزیر اعظم کی نا اہلی پر پی ٹی آئی واربرٹن کا جشن
واربرٹن (عثمان سندرانہ)واربرٹن میں پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر فیصلہ میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے واربرٹن بائی پاس سے جلوس شروع ہوکر ٹیکسی اسٹینڈکے سامنے ایک مجمع میں تبدیل ہوگیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مہر سہیل منظور گل اور رانا محمد شاہین اخلاق کی قیادت میں ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے گو نواز گو،گو ڈیزل گو اور مک گیا تیرا شو گو نواز گو کی شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں رہنما تحریک انصاف سہیل منظور گل،رانا محمد شاہین اخلاق ،خان علی اصغر خاں و دیگر کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور جھوٹے وزیراعظم کیساتھ ساتھ ان کی حمایت پر کمربستہ رہنے والے بھی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے ملکی تاریخ میں یہ بڑا فیصلہ ہے اور اس فیصلے سے کرپشن سے پاک پاکستان کا نیا باب شروع ہو گیاہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پرہم پانچ رُکنی بنچ کو خیر مقدم کرتے ہیں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی منزل مقصود کو پہنچ گئے ہیں ان کی یہی منزل تھی کہ ملک سے چور اور لٹیروں کا صفایا ہو جائے انشاء اللہ ہماری جدو جہد عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گی۔ریلی کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر شہر کے مختلف مقامات سے گزر تے ہوئے غلہ منڈی واربرٹن جا پہنچے جہاں پر PTIکے جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔ریلی نکالی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں PTIکے جھنڈے اور پلے کارڈ تھے جس پر سپریم کورٹ کی پانامہ فیصلے کے خیر مقدم اور نواز شریف کے خلاف نعرے درج تھے۔

میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب 18کروڑ22لاکھ روپے کا بجٹ منظور
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب 18کروڑ22لاکھ روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا بجٹ اجلاس برائے 2017-18 میونسپل کمیٹی ہال ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمد نے کی جبکہ اجلاس میں میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے کونسلرز، خواتین ممبر، اقلیتی ممبرز اور کسان ممبرز سمیت میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران نے شرکت کی۔تمام ممبران نے بجٹ برائے سال 2017-18کی متفقہ طور پر منظوری د ی گئی جس میں متوقع آمدن ۱ٹھارہ کروڑ بائیس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیاجبکہ اخراجات کی مد میں سترہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے جن میں ترقیاتی سکیم کے لیے تین کروڑچالیس لاکھ روپے ، پارکس کی خوبصورتی کے لیے چالیس لاکھ روپے ، مشینری کے لیے تیس لاکھ روپے ، سپورٹس کے لیے بیس لاکھ روپے ، پنشن فنڈ ٹرانسفر کے لیے پچاس لاکھ روپے،سٹریٹ لائٹس کے لیے سترہ لاکھ روپے، واٹر سپلائی کے لیے پچیس لاکھ روپے ، مین ہولز کور کے لیے بیس لاکھ روپے ، ہتھ رہڑھیوں کے لیے دس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ تنخواہوں کی مد میں نوکروڑ پچاسی لاکھ روپے اور متفرق اخرجات کے لئے چار کروڑ تیرہ لاکھ پچاسی ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزدا بس الٹ گئی، 9خواتین سمیت 10افراد شدید زخمی
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق) مانگٹانوالہ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب مزدا بس الٹ گئی، 9خواتین سمیت 10افراد شدید زخمی، دو کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت ایک ہی خاندان کے چالیس افراد مزدا بس پر اپنے قریبی عزیز کی فوتیدگی پر فیصل آباد گئے ہوئے تھے کہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد واپسی پر ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 9خواتین اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدا بس میں سوار دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ کے وقت موٹروے پر کام کرنے والے اور قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے افراد نے زخمیوں کو بس سے نکالنا شروع کردیا اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ بھی موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے زخمیوں میں 45سالہ شہنازبی بی، 60سالہ فتح بی بی، 28سالہ صفیہ بی بی، 62سالہ سدرہ بی بی، 45کلثوم بی بی، 36سالہ محمد حسین، 6سالہ شاہزیب ودیگر شامل ہیں ۔زخمی ہونے والے افراد کا تعلق چونیاں (قصور) سے ہے

ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق )میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے اجلاس میں بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ننکانہ صاحب میں ہی قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد اورمسلم لیگ( ن) کے کونسلر راؤ فہیم السلام کی طرف سے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ماہانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی قرارداد کو تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی باباگورو نانک دیو جی مہاراج کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کا حامل شہر ہے اس شہر میں حکومت نے بابا گورونانک کے نام سے منسوب بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس کی تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا ہے اور یہ یونیورسٹی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے جس سے شہریوں میں بے حدتشویش پائی جاتی ہے لہذا تجویز ہے کہ حکوت کو اس سلسلہ میں قرارداد منظور کر کے تحریک کیا جائے اورجلد از جلد یونیورسٹی کی تعمیر کا کام ننکانہ صاحب شہر میں شروع کروایا جائے ۔

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی ما رلی
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق )گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خود کو گولی ما رکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں چک بورالہ سٹاپ کے رہائشی 20سالہ شفقت علی کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کو فائر مارکر خودکشی کر لی اطلاع پاکر ریسکیو1122ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پرپہنچ گیا جنہوں نے شفقت علی کی موت کی تصدیق کردی۔
واش رومز میں رہریلے کیمیکل سے صفائی مریضوں کی حالت غیر
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کی زنانہ وارڈ میں واش رومز کی زہریلے کیمیکل سے صفائی ،بدبو سے متعدد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کی زنانہ وارڈ میں گزشتہ رات عملہ کی طرف سے واش رومز کی کسی زہریلے کیمیکل سے صفائی کی گئی تو اس کی بدبو پھیل جانے سے وارڈ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کی حالت غیر ہوگئی ،وارڈ میں موجود وحید احمد ،کلثوم بی بی ،نسرین اور دیگر نے بتایا کہ کیمیکل کی بدبو اس قدر زہریلی تھی کہ متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جن میں سے کچھ کو ہسپتال کی ایمر جنسی میں طبی امداد دی گئی ۔

میاں نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی سزا دی گئی ، یوتھ ونگ ننکانہ
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری امتیاز کاہلوں نے کہا کہ کہ عدالتی مارشل لا ء کے زریعے میاں نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی سزا دی گئی ،تمام تر تحفظات کے باوجود ملک اور جمہوریت کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی ترقی کے سفر کو روکنے کے مترداف ہے،یوتھ ونگ کے جوان اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق آمر پرویز مشرف میاں نواز شریف سے تمام تر ذاتی اختلافات کے باوجودان کے خلاف کرپشن ثابت نہ سکا ،اس بار بھی میاں نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیاہے اب ان سے حساب مانگنے والوں کے خود احتساب کی باری بھی آگئی ہے ،عمران خان نے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہو تے ہیں جن پر اربوں روپے کی کرپشن ،قرضے معاف کروانے اور قیمتی زمینوں پرقبضے کرنے کے الزامات لگ چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور یوتھ ونگ کے جوان ہر مشکل وقت میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،1999 میں میاں نواز شریف کو موٹر وے بنانے اور ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی اور اس مرتبہ انہیں جو ڈیشل مارشل لاء کے زریعے سی پیک منصوبے کی سزا سنائی گئی ،چوہدری امتیاز کاہلوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی شکست کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پوری پاکستانی قوم کی دعائیں ،ہمدردیاں اور ووٹ میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ۔

رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صا