اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ میں مسلم لیگ ن کامذمتی اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہل کے فیصلہ پر احتجاج

لالہ موسیٰ ( سید فرقان علی ) تفصیلات کے مطابق پی پی 112 میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ارشد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے فیصلہ پر اظہارتشویش اور احتجاج کیا گیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت وزیر اعظم کو ان کے عہدہ سے ہٹایا گیا۔ملک دشمن عناصر کوپاکستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سجد احمد بٹ نے کہا کہ نواز شریف شریف کو پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کر رہے تھے انہیں باوقار خوشحال پاکستان بنانے کی سز ا دی گئی ہے۔کوارڈی نیٹر سوئی گیس معظم بٹ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو محب وطنی کی سزا ملی ہے انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اس وقت سے ہی وہ پاکستان مخالف قوتوں کی آنکھ میں کھٹک رہے ہیں وقت ثابت کرے گا کہ ہمارے خلاف عالمی سازش کی گئی ہم سب کارکن پارٹی قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں ۔ ‘چوہدری آفتاب اقبال دھامہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کا جشن منانے والے کوئی پارسا لوگ نہیں ہیں ان کا احتساب ہوا تو کرپشن کے کئی باب کھلیں گے ‘ چوہدری اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کو پانامہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اقامہ کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے جس پر مسلم لیگ ن اپیل کا حق رکھتی ہے‘سابق کوارڈی نیٹربلدیہ لالہ موسیٰ سیٹھ محمد طفیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکن آج بھی میں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں کیونکہ موجودہ دور میں نواز شریف سے بہتر وزارت عظمی کا کوئی اہل نہیں ہے‘ کونسلر میاں محمد انس نے کہا کہ نواز شریف کا دور پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور ہے جس میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا‘لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پایا جا رہا ہے‘سابق نائب ناظم سید رضی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں نواز شریف جیسا محب وطن لیڈر عوام کے حقوق اور انکا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جدو جہد کرتا رہاہے نواز شریف کی کوششوں سے ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوا ہے‘ اجلاس میں ‘محمد لطیف قریشی‘ ڈاکٹر یونس فہیم‘ شہباز بٹ‘ خالدجاوید بٹ نوری‘ ملک افتخار احمد‘ ولایت حسین بھٹی‘ ملک اویس اختر‘آغاعرفان اشرف‘ محمد نعیم بٹ ‘ملک محمد ندیم‘شیخ راشد ‘اویس آصف‘ آصف بٹ‘ رمیض نیئر‘ خان عباسی‘ میاں افضل‘ جمشید انصاری‘علی بٹ‘ عمران قریشی‘ خرم بٹ و دیگر نے شرکت کی