اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والی اجلاس میں قائد ایوان منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ حکومت کو جمعیت علمائے اسلام (ف) حمایت بھی حاصل ہے۔ 6 امیدوار میدان میں پیپلزپارٹی کی جانب سے 2 نام دیئے گئے ہیں جن میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سید نوید قمر شامل ہیں، دیگر امیدواران میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیا گیا ہے جس کو (ق) لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ واضح رہے قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت ہو گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 188 ووٹ ہیں اور ںہیں اپنے اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اجلاس میں نئی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی امیدوار شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنائیں گے اور مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ رہیں گے جب کہ میرے خیال میں نئی کابینہ میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ تو صرف عنوان ہے جب کہ آڑ میں سیاسی جنگ لڑی جارہی ہے اور اس غلاف کے نیچے اصل عزائم کیا ہیں اس کا پتا نہیں جب کہ نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی اور پیپلز پارٹی اپنےامیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے گی جب کہ حتمی امیدوار کا فیصلہ آج ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عارضی اور مستقل دونوں نااہل امیدوار نامزد کیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا حدیبیہ اور نیب ریفرنس میں ذکر ہے اور ان کی نااہلی کے امکانات ہیں، وہ وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پی ٹی آئی شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گی اور (ن) لیگ کو ان دونوں امیدواروں پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے اسپیکر چیمبر پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ خواجہ آصف، سائرہ افضل اور اعجاز الحق سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے شیخ رشید کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق بیان پر کہا کہ ہم ایک شہر میں ہی رہتے ہیں اور ایک ہی پارٹی میں بھی رہے، ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان آوارہ ذہن کے مالک ہیں، شیخ رشید راولپنڈی کے خواجہ سرا ہیں اور تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ سرا کو نامزد کیا ہے۔ شیخ رشید کے خلاف راولپنڈی میں انتخابی جنگ لڑوں گا۔ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جو بے نتیجہ رہا اور اجلاس آج صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔