اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بزرگ اداکارائیں ماہرہ خان کو ہٹانے کیلئے سرگرم، ماہرہ خان کا اظہارِ برہمی

فلمسٹار ماہرہ خان نے کہا کہ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں ؟ اب بزرگ اداکارائیں آرام کر یں تو انکے لیے بہترہو گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے ۔
فلم سٹار میرا کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا میں کسی شارٹ کٹ ،سفارش اور فحاشی کا سہارا لیکر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی اردو فلموں کی کامیابی نے ایک بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان میں جب بھی معیاری اور منفرد موضوع پر کوئی فلم بنائی جائے گی عوام اسے دیکھنے سینما کا رخ ضرور کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج مار دھاڑ کی بجائے میوزیکل اور رومانوی موضوعات پر بننے والی فلموں کو پسند کیا جا رہا ہے اور اگر فلمساز و ہدایت کار ایسے موضوعات پر فلمیں بنانا شروع کر دیں تو بہت جلد فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔