اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دینہ پولیس کی کاروائی ، 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

دینہ ( کلیم شاہ ) پولیس تھا نہ دینہ کی کاروائی ، 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، اسلحہ ،نقدی اور موٹر سئکلیں برآمد
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے دینہ کے علاقوں میں دہشت پھیلائی ہوئی تھی ، گن پوائنٹ پر شہریوں اور راہگیروں سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیے جاتے تھے،گزشتہ روز ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر سر کل کی نگرانی تھانہ دینہ نے ایس ایچ او ملک ساجد حسین ہمراہ ٹیم ،ایس آئی شعیب اصغر اور اے ایس آئی شکیل آفتاب نے کاروائی کرتے ہوئے قلعہ روہتاس روڈ پرلوٹ مار کی تیاری کر کے بیٹھے ہوئے 6 رکنی ڈکیت گینگ کو رنگے ہاتھوں بمعہ اسلحہ ، نقدی اور موٹر سا ئیکلیں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں آفاق احمد ولد اشفاق احمد سکنہ پنڈوری ،اختر شاہ ولد نادر خان سکنہ بڑل ، بلاول ولد نجابت سکنہ پوٹھ ، شہباز ولد نواز ، عارف ولد جاوید اقبال ،قیصر محمود ولد انتصار سکنہ ڈومیلی شامل ہیں جن کے خلاف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ، علاقہ مجسٹریٹ تھانہ دینہ نے ملزمان کے خلاف تین دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔