اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان: محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں خصو صاً لاہور، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ پیر کے روز پاکستان میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔