اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیمرا کا تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے تمام نیوز چینلز کی نشریات بند(آف ایئر) کرنے کا حکم دیدیا، پیمرا نے تمام نیوز چینل کوبراہِ راست کوریج روکنےکا حکم دے دیاہے،پیمرا کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 ءکے تحت براہِ راست کوریج نہ کرے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ہدایات جاری کی گئیں، پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں، پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی،سینئر صحافی حامد میرکاکہناتھاکہ نیوزچینلز کی بندش آئین اور عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔