اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خاتون کے بال کتنے فٹ لمبے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں لیکن مائیکرونیسیا کی اس خاتون کی حد سے زیادہ لمبی سنہری زلفوں نے تو دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے، مائیکرو نیسیا سے تعلق رکھنے والی اینڈری کولسن نامی 33 سالہ خاتون بچپن سے اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کیلئے خاص جڑی بوٹیوں کے علاوہ ناریل کا تیل اور پینٹ بٹرپیسٹ کا استعمال کرتی ہیں،کچھ خواتین اُن سےخوبصورت بالوں کارازبھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ اینڈری اپنے بالوں کی بدولت گنیز ریکارڈ بنانے کی خواہاں ہیں اینڈری کی زلفوں کی تصاویر اورویڈیوزآج کل سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں، اینڈری کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا نام دنیا بھر میں سب سے لمبے بالوں والی خاتون کی حیثیت سے درج ہو اور وہ اس خواب کی تکمیل کیلئے دعائوں کے ساتھ ساتھ دوا پر بھی یقین رکھتی ہیں، اینڈریا نے کہا کہ اتنے لمبے بالوں کی حفاظت کیلئے انہیں کئی جتن کرنا پڑتے ہیں جس کے بعد وہ بالوں کو اپنی مرضی کے مطابق سٹائل میں ڈھال لیتی ہیں۔