اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پطرس بخاری کوبچھڑے 56برس گزرگئے

لاہور(نیوزالرٹ)اردو ادب کے گلشن میں مزاح کے رنگا رنگ گل بوٹے کھلانے والے پطرس بخاری کی چھپن ویں برسی آج منائی جارہی ہے،یکم اکتوبر 1898 ءکو پشاور میں جنم لینے والے سید احمد شاہ کو اہل اردو ادب پطرس بخاری کے نام سے جانتے ہیں،پشاور سے ابتدائی تعلیم اور گورنمنٹ کالج لاہور سےاعزازی نمبروں کے ساتھ ایم اے کرنے کے بعد پطرس بخاری نے کیمبرج یونیورسٹی انگلینڈ سے انگریزی ادب میں ماسٹرزکیا،وطن واپس آکر گورنمنٹ کالج میں انگریزی لٹریچر کے پروفیسر مقررہوئے،1937 ءمیں آل انڈیا ریڈیو کے قیام کے بعد سات برس تک بطورڈائریکٹرمنسلک رہے، قیام پاکستان کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل بنے،سال 1950ءمیں پطرس بخاری کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا جبکہ 1952 میں انہیں سلامتی کونسل میں پاکستان کی نمائندگی اورایک ماہ صدارت کا اعزاز بھی حاصل ہوا،1954 ءمیں اقوام متحدہ میں شعبہ اطلاعات میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل اورپھر انڈر سیکرٹری بنے،پطرس نے 5 دسمبر 1958ءکو نیویارک میں وفات پائی اوروہیں آسودہ خاک ہوئےان کی وفات کے 44 برس بعد14اگست 2003کو انہیں ہلال امتیاز کا اعزازعطا کیا گیا،مضامین پطرس کے نام سے انہوں نے صرف ایک کتاب ہی لکھی جسے بلاشبہ اردو ادب میں کلاسک کا درجہ حاصل ہے واقعی بعض اوقات تخلیق کار کی مختصر سی کاوش ہمیشہ کی زندگی پاتی ہےطنزومزاح سے محفل کوزعفران زار بنانے کا فن پطرس کو خوب آتا تھاان کے ظرافت سے بھر پورمضامین آج بھی لوگوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔