اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچ ہزارکا تنازع،2 بھائی ترکی میں قتل

لاہور(نیوزالرٹ)پانچ ہزارروپے کے تنازع پر مناواں کے2 بھائی ترکی میں قتل کر دئیے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، والدہ صدمے سے نیم بیہوش ہوگئی،بتایا گیا ہےکہ لاہور کے علاقے مناواں کے دو بھائی توصیف اور احسن روزگار کے سلسلہ میں غیر قانونی طریقے سے ترکی گئے تھے وہاں ان کا اپنے دوست بابر کے ساتھ مبینہ طو رپر پانچ ہزار روپے کا تنا زع چل رہا تھا، گزشتہ روز بابر نے طیش میں آکر دونوں بھائیوں توصیف اور احسن کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا ترکی کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز م کی تلاش شروع کر دی ہے، لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور بچوں کی میتیں پاکستان لانے میں تعاون کیاجائے۔