اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس ملازمین کیلئےسکریننگ ٹیسٹ شروع

منڈی بہاؤالدین+وہاڑی+ننکانہ صاحب(خرم شہزاد+میاں شہزادندیم+عثمان سندرانہ)پولیس افسران وملازمین کیلئےمنڈی بہاؤالدین اوروہاڑی میں 3روزہ سکریننگ کیمپ شروع کردیاگیا، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے پولیس لائن وہاڑی میں 3 روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا کیمپ میں پولیس ملازمین کا مفت طبی معائنہ ہو گا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی کی سربراہی میں ڈاکٹر احمد نواز 40کے قریب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ کیمپ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں3 روزہ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پرپولیس ملازمین اپنا معائنہ کرائیں گے کیمپ کے دوران ملیریا، شوگر، ایچ آئی وی ایڈز، ٹی بی ، ہیپاٹائٹس بی سی سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے علاوہ وزن ، قد بھی چیک کیا جا رہا ہےکسی بیماری کا رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں ویکسینیشن اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کے بعد محکمہ پولیس کو مفت طبی معائنہ اور علاج معالجہ کی سہولیات دی ہیں کیونکہ ایک صحت مند جسم ہی بہتر انداز میں فرائض کی انجام دہی کر سکتا ہے،دوسری جانب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن منڈی بہائوالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل اعوان اور ڈاکٹر حافظ افتخار ، ڈاکٹر محمد صغیر ، ڈاکٹر عمر سلطان اور ڈاکٹر مدیحہ کی زیر نگرانی پولیس افسران و ملازمان کے لئے آج سے تین دن کے لئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام پولیس افسران و ملازمان کی شوگر، بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس بی سی ، ایڈز، ملیریا، دمہ اور ٹی بی کی سکریننگ کی جارہی ہے اور ویکسینیشن کی جارہی ہےکیمپ میں بیماریوں سے بچنے کے لئے مفید مشورے دئیے جارہے ہیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری علاج معالجہ بھی کیاجائیگا۔