اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میئرلندن صادق خان کاواہگہ بارڈرپرکس شخصیت نے استقبال کیا

لاہور(نیوزالرٹ)لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے واہگہ بارڈر پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے میئر لندن کو خوش آمد ید کہا، لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان اپنے پہلے پاک، بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر 3 دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے تھے میئر لندن صادق خان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا میئر لندن وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے صادق خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔