اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ماہ مقدس میں خو د ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر اور کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ ماہ مقدس میں خو د ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سستا رمضان بازارکھیا لی شاہ پور کا سرپرائز وزٹ اور سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عارف اللہ اعوان ،ڈی ایس پی کھیالی محمد نواز،ایس ایچ اوسرفراز رانجھا، انچارج سیکیورٹی اعجاز یامین،پولیس ترجمان عامر وسیم و یگر افسران بھی موجود تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر اور کمشنر کیپٹن(ر )محمد آصف نے سرپرائز وزٹ کے دوران گاہکوں سے اشیا ء کے میعار اورسیکیورٹی انتظامات بارے دریافت کیا ۔ انہوںنے سستا بازار کے مختلف اسٹالوں پر اشیاء خورد و نوش کے معیار،وزن اورقیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹال مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق معیاری اور سستی اشیاء عوام الناس کو مہیا کی جائیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اور کمشنر نے وزٹ کے دوران سستا بازار میں تعینات انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو سستا بازار کے مین انٹرس پوائنٹ اورہر اسٹال کے اوپر آویزہ کیا جائے تا کہ شہریوں کواشیاء کے ریٹ بارے کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر اور کمشنر کیپٹن (ر)محمد آصف نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے مقررہ کردہ ریٹ سے زائد رقم لینے اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے بارے انتظامیہ کو آگا ہ کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔