اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لیونل میسی کا جادو چل گیا،سٹار فٹبالر کی شاندار ہیٹرک: ارجنٹائن کوپا امریکہ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی شاندار ہیٹرک کے باعث ارجنٹائن نے پاناما کو 5.0سے شکست دے کر کوپا امریکہ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔انجری کی وجہ سے لیونل میسی کا نام ابتدائی طور پر اس ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں نہیں تھا لیکن کوچ گیرارڈو مارٹینو نے آخری لمحات میں ان کا نام متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈالا تھا۔پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹائن کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں میسی کو بلایا گیا انہوں نے آتے ہی مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے۔ اس فتح کے ساتھ ہی ارجنٹائن کی ٹیم گروپ ڈی میں سرفہرست آگئی۔ اب اس کا ایک ہی میچ باقی ہے جو بولیویا کے خلاف ہے۔