اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سڑک پہ سگریٹ پھینکنے کا بڑاجرمانہ

دبئی حالیہ برسوں کے دوران میں دنیا کے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ دبئی کی اس ترقی کا راز اس کی انتظامیہ کے صفائی ستھرائی سے لے کر ترقیاتی اقدامات تک میں اعلیٰ معیارات کی پاس داری میں پنہاں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سگریٹ نوشوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ سگریٹ کے بچے ہوئے ٹوٹے شاہراہوں پر یا گلیوں ، بازاروں میں پھینکنے سے گریز کریں ورنہ انھیں بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔اگر سگریٹ نوش گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر توٹے پھینکیں گے تو ان پر 500 درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ تاہم پارکوں اور کاروباری مراکز میں ااس جرم کے مرتکب افراد کو دُگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو جرمانہ تین گنا ہو گا۔