اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آفتاب کرنسی (ACE Money Transfer) اور یونیورسٹی آف لاہورکے درمیان (ایم او یو) پر دستخط

گجرات (شاہداقبال)آفتاب کرنسی لمیٹڈ(ACE Money Transfer)اوریونیورسٹی آف لاہورکے درمیان مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب گجرات میں ہوئی ،آفتاب کرنسی کے مینیجرایچ آر فرخ خان اوریونیورسٹی آف لاہورکی ڈائریکٹراکیڈیمکس ڈاکٹرفریدہ سلیم نے یادداشت پردستخط کئے ، ایم او یو کا بنیادی مقصد جذبہ خیر سگالی اور مشترکہ مفادات کے تحت ریسرچ کلچرکافروغ، سیمینارزکا انعقاد، آن کیمپس ریکروٹمنٹ سمیت معلومات کا تبادلہ،شعبہءتعلیم کی بہتری کےلئے باہمی اشتراک سے کام کرناہے،تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے فرخ خان کاکہنا تھا کہ ایجوکیشن اورکارپوریٹ سیکٹرزکے مابین خلیج کوکم کرنےکیلئے کوشاں ہیں ،ڈائریکٹراکیڈیمکس یونیورسٹی آف لاہورڈاکٹرفریدہ سلیم نےاس عزم کااظہارکیا کہ یہ رسمی ایم اویو نہیں ہوگااسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے مطابق کام کیاجائے گا،اسسٹنٹ مینیجرایچ آرآفتاب کرنسی مس سہرش نذیرکاکہناتھاکہ آفتاب کرنسی ACE Money Transferاوریواوایل کا باہمی تعاون دونوں اداروں کےلیے بہت سودمند ثابت ہوگا،ڈائریکٹرکیوای سی اویس عمرنے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہورکےپلیٹ فارم سےطالب علموں کویکساں ترقی کےمواقع فراہم کرنایونیورسٹی آف لاہورکامشن ہے،ابراہیم رشیدنے اس عزم کااظہارکیا کہ معاشی ترقی اور کاروبار کی ترقی کیلئے مصنوعات کو متعارف کرانا اورمناسب مارکیٹ کی نشاندہی وقت کاتقاضاہے،تقریب میں یونیورسٹی آ ف لاہورسے ڈائریکٹرگجرات کیمپس نویداکبراور مینیجر Oricایمن اعجازبھی موجودتھے.