اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وکلا پیش نہ ہوسکے

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ مقدمات کی سماعت دونوں جماعتوں کے وکیلوں کی عدم دستیابی کے باعث 12 فروری تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیسز کی سماعت کی۔ تحریک انصاف نے ن لیگ کے گزشتہ سماعت پر جمع کرائے گئے جواب پر اعتراض عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ن لیگ کا جواب غیرمصدقہ ہے، مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون ذاتی مصروفیت جبکہ پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے باعث پیش نہ ہوسکے، لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں غلطیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔