اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان

جدہ(خالدنوازچیمہ)پاکستان کی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے کہاہےکہ وہ سعودی عرب جانیوالی اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا کر ایک ہفتے میں 60پروازوں تک لے جانے پر غور کررہے ہیں، خسارے سے نمٹنےکیلئےکوشاں قومی ایئرلائن اب سعودی عرب میں اپناکاروباربڑھانےجارہی ہے، یہ روٹ پہلے ہی ایئرلائن کیلئے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے ،عرب نیوز کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے بتایاکہ پی آئی اے کے پاس سعودی عرب میں اپنی موجودگی بڑھانے کا شاندار منصوبہ ہے جس سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد60تک لے جائی جائے گی اور بزنس کیلئے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے،ان کاکہناتھاکہ سعودی عرب ہمیشہ ہی پی آئی اے کیلئے نہایت اہم رہا جس کی اب تک 55پروازیںہرہفتے سعودی عرب کے چار مقامات پر آتی جاتی ہیں، ہرہفتے 28پروازیں جدہ، 10دمام ، 9مدینہ اور 8ریاض جاتی ہیں،انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے وسط تک پی آئی اے القسیم کیلئے بھی آپریشن شروع کردے گی جہاں ہرہفتے تین پروازیں اتریں گی جبکہ سعودی عرب کے موجودہ روٹس پر بھی ایک ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہاہے۔