اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راستہ کیوں مانگا؟ ایک ہی خاندان کے 4 افراد پر ڈنڈوں سے حملہ

کامونکے (مانیٹرنگ ڈیسک) راستہ مانگنے پر خواتین سمیت درجنوں افراد نے ایک ہی خاندان کے چار افراد پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد گاﺅں ڈھلانوالی کا رہائشی جاوید اپنی کار پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں علی ٹرالہ سے ریت اتروارہا تھا۔ اس پر جاوید کے راستہ مانگنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو موقع پر موجود لوگوں نے معاملہ رفع دفع کرادیا اور جاوید گھر چلا گیا ۔ بعد ازاں ملزموں علی، مصطفی ، ماروی بی بی، نسرین عرف شینابی بی اور عدنان اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہوئے اور گالی گلوچ کرنے لگے۔ جاوید اور اس کا چچا زاد تنویر، تایا سراج دین اور اس کے بیٹے اکبر اور ذوالفقار ملزموں کو منع کرنے لگے تو انہوں نے ڈنڈوں سے ان پر حملہ کر کے چاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔