اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انوشکا شرما کمرشل کیلئے نانی بن گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ اداکارہ کی نانی کے رول میں تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔اداکارہ کو ایک نئے ٹی وی کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے معمولی پس و پیش کے بعد قبول کر لی۔ اداکارہ نے اس کردار کیلئے اپنے بالوں کو رنگ کر کے سفید کیا ہے اور اپنی آنکھوں پر ایک چشمے کا بھی اضافہ کیا ہے جس میں وہ 65 برس کی نانی لگ رہی ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب انہیں اس کمرشل کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے یہ سو کر ہاں کر دی کہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہے اسی لئے انہوں نے جوانی میں ہی بوڑھی عورت کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی اب یہ انکے پرستاروں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اس روپ میں پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔