اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صدرممنون حسین نے 25جولائی بروز بدھ کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

صدر ممنون حسین نے رواں سال 25جولائی کو انتخابات کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر ممنون حسین کو 26,25اور 27جولائی کو انتخابات کرانے کی سمری بھجوائی تھی جس پر صدرممنون حسین نے 25جولائی بروز بدھ کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔صدر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر کے منظوری بھی دے دی ہے ۔واضح رہے کہ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ الیکشن اپنی مقررہ مدت پر نہیں ہو سکتے کیونکہ ابھی بہت سے تکنیکی معاملات طے ہونا باقی ہیں لیکن اس خبر کے آنے کے بعد الیکشن میں تاخیر سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں ۔