اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر شہری بلبلا اٹھے

شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ملک بھر میں چوتھے روز بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے جبکہ پانی بھی نایاب ہے۔ شہری پانی کی قلت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ پیکو روڈ پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بند کردی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کا موقف ہے کہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے، مجموعی طلب 21 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ ہے، لہذا ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور اب وہاں 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔لیسکو حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات پیش آنے والے بڑے فالٹ پر تو قابو پالیا گیا تاہم معمول کی تکنیکی خرابیوں اور سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپنگ کی شکایات آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔