اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات کاضمنی الیکشن ۔۔ ن لیگ کی نئی حکمتِ عملی

گجرات(وقاص احسان)گجرات میں سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی جانب سے خالی کی گئی ایم این اے کی نشست پرضمنی الیکشن ناک آؤٹ مرحلےمیں داخل ہوگیا،آخری روزامیدواروں نےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے،ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کاالیکشن ہارنے والے سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفرکومیدان میں اتاردیا،دلچسپ بات یہ ہےکہ گجرات ضمنی الیکشن کادنگل جیتنے کیلئے حمزہ شہباز شریف نے ایم این اے چودھری عابدرضااورنوابزادہ طاہرالملک کوٹاسک دیاہے تودوسری جانب میئرگجرات حاجی ناصرمحموداورحاجی اورنگزیب بٹ کےدرمیان بھی گلےشکوے دورکراکے مل کرالیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے،حاجی عمران ظفرکے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے موقع پرسابق مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک، ایم این اے عابد رضا، مئیر حاجی ناصر، ڈسٹرکٹ چیئر مین چوہدری محمد علی تنویر ودیگر بھی موجود تھے،ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری مونس الہٰی ،تحریک لبیک کے راجہ سلامت ،آزاد امیدوار الحاج افضل گوندل ، آل پاکستان مسلم لیگ کے افتخار وڑائچ کالروی سمیت دیگر امیدواروں نے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمران ظفر کی عدالت میںکاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔