اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

927,400FansLike
10,002FollowersFollow
574,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد التیمین کے درمیان جدہ میں ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورہ کے دوسرے روز فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے سعودی وزير توانائی خالد الفالح، صدر سعودی انوسٹمنٹ فنڈ ياسر روميان، ایڈوائزر جنرل سكريٹريٹ سعودی كابينه أحمد الخطيب کی ملاقات بھی ہوئی۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی، اس موقع پر عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا، وزیرِاعظم نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام سمیت امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وزیرِاعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔وزیرِاعظم عمران خان اور ان کے وفد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ وفد کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔وزیرِاعظم عمران خان اور وفد ریاض الجنتہ میں نماز مغرب اور نوافل کی ادائیگی کے بعد جدہ روانہ ہو گیا۔ وزیرِاعظم جدہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔