اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا ہے۔

ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد ایف نائن پارک میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں تھیں، انکے شوہر کیمطابق کئی گھنٹے سے گھر سے لاپتا تھیں جن کی تلاش جاری تھی۔

ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کی خبر 15 پولیس ہیلپ لائن پر دیدی گئی تھی۔

ترجمان پولیس نے 15 پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق بھی کردی تھی، ویتنام کے سفیر نے اسلام آباد پولیس کو یہ بتایا تھا کہ میری اہلیہ صبح 11 بجے واک کیلئے نکلی تھی ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی۔

پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی تلاش کے لیے سات مختلف ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔

تاہم اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا، پولیس کے مطابق ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک اسپورٹس کلب میں تھیں لیکن انہیں بحفاظت گھر بھیج دیا گیا ہے۔

latest urdu news