اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زمبابوے میں بھارتی کرکٹر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

ہرارے ( ویب ڈیسک ) دورہ زمبابوے کے دوان بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کولڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تاہم بھارتی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ زمبابوے میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑی کولڑکی سے زیادتی کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے ۔ہرارے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر نے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے نشہ آور چیز کھلائی اور لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ وہ کیسے ہوٹل کے کمرے میں پہنچ گئی تاہم خاتون نشے کی حالت میں تھی اورہوٹل کی لابی میں پائی گئی۔زمبابوے حکام نے بھارتی کھلاڑی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کھلاڑی کی گرفتاری روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں مگر کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم لوگ قانون کے مطابق شناخت ظاہر نہیں کرسکتے۔