اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملکی حالات کے تناظر میں امن کا قیام اولین حیثیت کا حامل ہے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے تناظر میں امن کا قیام اولین حیثیت کا حامل ہے پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی حفاظت اور سلامتی کیلئے ہر کسی کو ذاتی اور اجتماعی حیثیت میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ اپنے دفتر میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے منعقدہ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ‘ ڈی سی او ز او رپولیس سر براہوں سے خطاب کر رہے تھے۔ آر پی او گوجر اوالہ محمد طاہر‘ ڈی سی او گوجر انوالہ محمد عامر جان اور سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی‘ چیئر مین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد اور مسیحی برادری کے نمائندہ پروفیسر شہزاد شریک تھے۔ کمشنر نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے مسائل کے باہمی افہام و تفہیم سے حل کے لئے تمام مکاتب فکر کو بھرپور کردار اداکرناہو گا انہو ںنے کہا کہ کسی بھی سطح پر ماحول کشیدہ ہونے سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جا چکا ہے تمام مسالک کو اس پر کاربند رہنا ہو گا ۔ انہو ںنے کہاکہ جلوسں او رمجالس پہلے سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گی اس سے انحراف نے کیا جائے او رنہ ہی شیڈول کے علاوہ ایسا ہونے دیاجائے گا ۔ انہو ںنے کہاکہ امن کے عمل میں سب کو ساتھ رکھا جائے گا اور سب کے ساتھ مشاور ت بھی ہو گی ۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب پر یہ فرض یکساں عائد ہو تا ہے کہ طے شدہ امور اور ضابطوں پر ہرصورت عمل کیا جائے اسی بناء پر پیدا شد ہ مسائل بھی حل کئے جا سکتے ہیں انہو ںنے علمائے کرام سے کہاکہ انتطامی نوعیت کے اقداما ت عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے کئے جا تے ہیں تمام مسالک کے سر براہوں اور نمائندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ علماء او رمذہبی رہنما اپنے اپنے مسالک میں انتہائی موثر اثرو رسو خ رکھتے ہیں انہیں چا ہییئے کہ وہ اپنی صفوں کو شر پسندی سے بچانے کے لئے کڑی نظررکھیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے آر پی او گوجرانوالہ محمد طاہر نے کہاکہ ڈویژن بھر کے پولیس ا فسران اور اہلکاروں کو امن عامہ کے قیام کیلئے خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے چوکس کر دیاگیا ہے تاکہ کسی بھی جگہ امن خراب نہ ہو اورحفاظتی اقدامات کے سلسلے میں ہر جگہ انتظامات مکمل ہیں۔ امن کمیٹی سے چیئرمین قاری محمد سلیم زاہد ‘ حافظ جواد قاسمی ‘ مفتی کفائت اللہ‘ احسان علی‘ الطاف الرحمن‘ مولانا یعقوب رضوی‘ سید عمران بخاری نے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ امن و امان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ساتھ دست تعاون بڑھاتے ہوئے انتظامیہ اور پو لیس کے ساتھ قدم سے قدم سے ملا کر چلیں گے ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ ڈویژن میں ہر سطح پر اس کی روایات برقرار رکھی جائیں گی اور اختلا فات کے حل کیلئے امن کمیٹیوں کا فورم ہی استعمال کیا جائے گا امن کمیٹیوں کا کردار بھی انتہا ئی حوصلہ افزاء رہے گا کمشنر نے ہر ضلع کے عوام پر بھی زور دیا کہ کہ وہ اپنے ارد گرد شر پسند عناصر پر کڑی نظررکھیں تاکہ کو ئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی ‘ اتحاد و اتفاق او رمذہبی یکجہتی کو مزید مضبوط رکھنے کے لئے دعا کی گئی۔