اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان بے اصولی کی سیاست میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ، سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان بے اصولی کی سیاست میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،انہیں ذاتی مفاد کے لئے پیپلز پارٹی اور آصف زرداری بھی اچھے لگنے لگے ہیں ،وزیر اعظم کی بیماری کے معاملے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ٹیکس چور نظر نہیں آتے قوم ان سے پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ بنی گالہ کے شاہا نہ اخراجات اور جلسوں کے لئے ان کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آرہے ہیں ،وہ کل تک آصف زرداری کے لئے نازیبا کلمات ادا کرتے رہے آج ذاتی مفاد کی خاطر ان کے قصیدے پڑھتے ہوئے نہیں تھکتے اور کنٹینر پر اکھٹے کھڑے ہونے کی باتیں کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم علاج کے لئے باہر گئے لیکن بعض عاقبت نا اندیشوں نے انکی بیماری پر بھی سیاست چمکانی شروع کر رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ،بلاول زرداری میں سیاسی بصیرت نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے وہ دوسروں کے بارے میںبولنے سے پہلے پیپلز پارٹی کے بھیانک اور سیاہ ماضی کو بھی یاد کر لیا کریں ، زرداری کی پارٹی تین صوبوں کے بعد سندھ میں بھی اپنی موت آپ مر جائے گی ،سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ دھرنے پہلے بھی بری طرح ناکام ہوئے اوردھرنے والے آئندہ بھی بد ترین ناکامی سے دوچار ہوں گے ،میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں گے اور ملک و قوم کی سچی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔